واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ نے شام میں داعش کوشکست دیدی ہے ،شام میں داعش کیخلاف کئی برسوں تک جنگ لڑنے کے بعد یہ وقت ہے کہ شام سے امریکی افواج کو واپس بلایا جائے، یہ بظاہرجنگ زدہ ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کی متعددرپورٹس کیلئے جواب تھا۔ ’’ہم فتح یاب رہے‘‘۔یہ بات ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ ویڈیو پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہاہم نے داعش مارا اور بری طرح سے مارا۔ ہم زمین واپس لے لی ۔ اس سے پہلے کہا گیا تھاشام کی سرزمین پر موجود 2ہزارامریکی فوج کو واپس بلایا جارہا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔