کابل۔۔۔ افغانستان میں بم دھماکے اور سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 4عام شہری اور15 طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔صوبہ ہرات کے ضلع چشتی میں بم دھماکے میں 4عام شہری ہلاک ہو گئے۔دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔دریں اثناافغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فاریاب کے ضلع دولت آباد میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔طالبان کمانڈر ملا خالد سمیت 15 جنگجو ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔