ترکی میں کارروائی، 23 شدت پسند ہلاک
انقرہ۔۔۔ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں 23 شدت پسند ہلاک کئے جا چکے ۔ملک بھر میں 10 سے 17 دسمبر کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو حراست میں بھی لیا گیا ۔دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر دہشت گرد تنظیم کے 421 جبکہ داعش کے 41 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا اور دہشت گرد تنظیموں کے لئے پروپیگنڈا کرنے والوں کے 233 اکانٹس منجمند کئے جاچکے ہیں۔