Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

وزیراعلیٰ یوگی انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں، کانگریس

لکھنؤ۔۔۔ کانگریس نے وزیراعلیٰ یوگی کو ایک خط لکھ کر یاد دلایا ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ بنے تھے تو  وعدہ کیا تھا کہ میں انتقامی جذبے سے کوئی کام نہیں کروں گا۔  عہدے کا حلف لیتے ہی ریاست کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ انتقامی کارروائی شروع کردی۔ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھانسا جانے لگا۔ اور ان کے خلاف بی جے پی، آرایس ایس ، وشو ہندو پریشد، اور بجرنگ دل کے رضا کاروں کو تیار کرکے ان کے خلاف کھڑا کردیا۔ ماب لنچنگ کے واقعات ہوئے جن میں اس طبقے کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ کچھ کا قتل بھی ہوا۔ اب اسی جذبے کے تحت رام مندر کا مسئلہ پھر سے کھڑا کرکے ماحول خراب کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ آپ پوری ریاست کے سربراہ ہیں آپ کو ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے۔ جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ شہروں کے نام تبدیل کرنا بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ آج پوری ریاست ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام اس قسم کے نظریات سے اکتا چکے ہیں۔ عوام نے اس لئے بی جے پی کو5 ریاستوں سے بے دخل کردیا۔ ان میں 3 ریاستیں تو ایسی ہیں جہاں آپ نے زیادہ سرگرمی دکھائی تھی  لیکن کوئی فائدہ نہیںہوا۔ آپ کو چاہیے کہ سب کے ساتھ انصاف کریں اور سب کو برابری کا درجہ دیں۔ یہی کانگریس پارٹی کا اصول ہے جسے گاندھی جی نے اپنایا تھا۔
 

شیئر: