Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بیٹے کی موت کا صدمہ،باپ چل بسا

حیدرآباد۔۔۔  بیٹے کی موت کے صدمہ سے باپ کی موت بھی ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میںپیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کنی گل منڈل کے جی یاڈولی دیہات کا رہنے والا بی وینکنا مزدور کے طورپر کام کرتا تھا تاہم درخت کے گرنے کے سبب اس کی موت ہوگئی۔بیٹے کی موت کی اطلاع پر اس کے باپ 70سالہ متیا کو کافی صدمہ لگا ۔اس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی ۔ایک ہفتہ میں ہی باپ او ربیٹے کی موت ہونے سے اس خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔

شیئر: