Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

صحت مندرہنے کے لیے خود کو متحرک رکھیں

 
بڑھتی عمر اور بڑھتی ذمے داریوں کے ساتھ  وزن بھی بڑھنا شروع ہو جاتاہے . عام طور پر افراد   ملازمت،کاروبار کی مصروفیت اور شادی کے بعد بچے  پالنے میں ایسے مگن ہو جاتے ہیں  کہ ان سب سے ہٹ کر  کوئی تفریحی شغل یا جسمانی سرگرمی کے لیے وقت نہیں رہتا.ان تمام مصروفیات میں الجھ کر  اپنی صحت اور فٹنس کو فراموش کر دیتے ہیں . واک کرنےکی عادت ختم ہوجاتی ہے  . باقاعدہ ورزش کرنا، سائیکل چلانا ، جاگنگ کرنا، کسی سرگرمی میں حصہ لینا ان سب چیزوں کے لیے وقت ہی نہیں ملتا .   اس طرح انسان جسمانی طور پر غیر متحرک ہو جاتا ہے  اور وزن کم کرنامشکل ہو جاتا ہے.اس سے پٹھوں کی  طاقت اور کام کرنے کی صلاحیت دونوں کم ہو جاتی ہیں .  خود کو متحرک رکھنے کے لیے روزانہ  دو گھنٹے کی واک ضروری ہے . جسمانی سرگرمی اور ورزش کی اہمیت  کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  ایک ستر سالہ شخص جو  پیدل چلنے اور  روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کرنے کا عادی ہے اور  کم چکنائی والی غذائیں استعمال کر کے  اپنےجسم کی چربی کو کنٹرول میں رکھتا ہے ،    وہ  ایک  پینتالیس سالہ شخص جو زیادہ سرگرم نہیں  اور کھانے کے معاملے میں احتیاط نہیں کرتا ،   سے تیس فی صد  زیادہ متحرک اور چاک و چوبند ہوتا ہے  .  لہذا ضروری ہے کہ خود کو ہر وقت متحرک رکھیں .زیادہ پانی پیئیں  . مراقبہ کریں  اور سب سے بہترین مراقبہ یہ کہ عبادت کریں اور باقاعدگی سے نماز ادا کریں . اس طرح آپ جسمانی اور روحانی دونوں اعتبار سے صحت مند رہیں گے .
 

شیئر: