Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کولیسٹرول سے بچانے والی غذائیں

کولیسٹرول اس وقت تیزی سےبڑھتی ہوئی بیماری ہے  جس کے لیے بے حد احتیاط کی ضرورت ہے .  عام طور پر فاسٹ فوڈز ، کولڈڈرنک  اور غیر صحت بخش غذاؤں  کا استعمال اس بیماری کا سبب بنتا ہے  کیونکہ یہ غذائیں خون میں  کولیسٹرول کی شرح کو بڑھادیتی  ہیں  جو کہ بلڈ پریشر ، امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا باعث  بنتا ہے  لہذا اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے کھانے پینے  میں اعتدال از حد ضروری ہے .  کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے تازہ پھلوں  کا استعمال بہت ضروری ہے .  کیونکہ ان میں شامل  وٹامنز ، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی دفاعی نظام کی طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ  خون میں کولیسٹرول  کی شرح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں . 
مالٹے نہ صرف کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں  بلکہ انہیں نظام ہضم کا حصہ بنا کر دوران خون میں منتقل کر دیتے ہیں .  مالٹے کے جوس کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے سے  وٹامن سی کی کثیر  مقدارحاصل ہوتی ہے  جو جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی  مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا . 
سیب بھی موٹاپے سے تحفظ دینے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے . روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو شریانوں میں اکٹھا ہونے سے بچاتی ہے . 
خوبانی ایسے اجزء سے بھرپور پھل ہے  جو مضر صحت  کے بجائے فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھانے میں  مددگار ثابت ہوتے ہیں .  اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس  دیگر متعدد امراض سے  تحفظ فراہم کرتے ہیں . 
سرخ انگور بھی کولیسڑول کی شرح کم  کرنے کے لیے بہترین قدرتی پھل ہے .   یہ امراض قلب سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے .  ان انگوروں میں فائبر کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے . طبی تحقیق کےمطابق سرخ انگوروں کا چھ ہفتے تک روزانہ استعمال  مضر صحت کولیسٹرول کی شرح میں 14 فی صد تک کمی لاتا ہے . 
کولیسٹرول کے مرض میں مبتلا افراد اگر سنجیدگی سے ان باتوں پر عمل کر لیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے . 
 

شیئر: