نجران ۔۔۔ مقامی شہری حسن الوایلی نے بتایا کہ اسکا بھائی محمد امتحان دینے کیلئے کالج جارہا تھا۔ اچانک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔ اسکی عمر24برس تھی۔ حادثے کا باعث بننے والا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حادثے کی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان اپنی گاڑی سے سفر کررہا ہے۔ عقب سے ایک شخص نے اس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے وہ گاڑی کے دروازے سے نکل کر دوسری جانب سے گزرنے والی گاڑی پر جاکر گرا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے حادثہ کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔