کئی علاقوں میں دھند کا راج
لاہور۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ملک کے اکثر علاقوں میں برفباری کی توقع ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ بھی 3روز جاری رہیگا۔ادھر ہفتہ کو قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ جس سے لاہور اوردیگر علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹر وے پولیس کا کہناہے کہ شہری دوران سفر احتیاطی تدابیر کریں اور انتہائی ضروری صورتحال کے تحت ہی سفر کریں۔