Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سولر پینل کی لاگت 70ہزار ریال!

دمام ... کنگ عبداللہ ایٹمی توانائی سٹی کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر محمد قروان نے بتایا کہ سولر پینل کی لاگت 70ہزار ریال ہے۔ اسے نصب کرنے کی فیس 2300ریال مقرر کی گئی ہے۔ کنگ عبداللہ سٹی دور دراز علاقوں میں توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمسی توانائی سے استفادے کیلئے عمارتوں میں مخصوص انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔ اس حوالے سے تیار کردہ منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔
 

شیئر: