Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

امارات کو یوم الوطنی مبارک ہو، شاہ سلمان

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کردی۔ شاہ سلمان نے مبارکباد کے پیغام میں امارات کے صدر کیلئے خیر سگالی اور امارات کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات بہت اچھے ہیں او رزندگی کے ہر شعبے میں ہم انہیں فروغ دینے کے آرزو مند ہیں۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امارات کے صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
 

شیئر: