Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

بلدیہ نے غیر قانونی فارم ہاﺅس مسمارکر دیا

مکہ مکرمہ.... بلدیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی طور پر بنایا گیا فارم ہاﺅس مسمار کر دیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے وادی عرنہ میں 43 ہزار مربع میٹر پر غیر قانونی طور پرفارم ہاﺅس بنایا گیا تھا جس کے بارے میں بلدیہ نے معلومات حاصل کرنے کے بعد مالک کو نوٹس جاری کئے مگر فارم کے مالک نے اس پر توجہ نہیں دی جسے بلدیہ نے مسمار کر دیا ۔ فارم ہاوس سرکاری زمین پر جو برساتی نالے کےلئے مخصوص تھی پر غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا ۔ 
 

شیئر: