Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

پرینکا کی شادی کیلئے محل بک

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی نک جونس سے شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایسے میں خبر سامنے آئی ہے کہ پرینکا کی نک سے شادی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پرینکا کی شادی کیلئے ہندوستانی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس کو بک کرالیاہے۔ اس محل میں64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔
 

شیئر: