Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

قیدی اسپتال سے فرار

 کانپور....  اسپتال میں پولیس حراست  سے بدھ کو ایک قیدی فرار ہوگیا۔ یہ قیدی ضلع جیل سے علاج کے لئے سرکاری کاشی رام اسپتال لایا گیا تھا جس کی نگرانی پر 3پولیس اہلکار تعینات تھے۔ قیدی کو ہتھکڑی پہنا کر اسپتال کے بستر پر لٹایا گیا تھا۔ تینوں پولیس اہلکار اس کی مسلسل نگرانی کررہے تھے ۔ بدھ کی صبح5  بجے جب پولیس والوں نے اسپتال کے کمرے کا جائزہ لیا تو ملزم غائب تھا ۔ہتھکڑی زمین پر نیچے پڑی ہوئی تھی۔ ملزم کے فرار ہونے پر تینوں کانسٹیبلوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: