Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

زائد المیعاد اشیاءکی فروخت پر جرمانہ

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد 18ہزار اشیاءشو روم میں رکھنے کا الزام ثابت ہوجانے پر مدینہ منورہ کے متعلقہ ادارے اور اس کے 2کارکنان کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔ تفصیلات کے مطابق فوجداری کی عدالت نے مدینہ منورہ میں سعودی شہری عادل بن سعید اور اسکے یمنی کارکن عبدالکریم الکلبی اور رائد المطحنی نے خوشبویات اور میک اپ کا ایسا سامان فروخت کرنے کیلئے رکھا ہوا تھا جو زائد المیعاد تھا۔ 2لاکھ ریال جرمانہ ا ورزائد المیعاد سامان ضبط کرکے تلف کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
 

شیئر: