ماسکو ۔۔۔روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گرد گروہ کو شام کی حکومت کے خلاف ایک اتحادی کی نظر سے دیکھتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، شام میں اپنی غیرقانونی موجودگی کی توجیہ پیش کرنے کے لیے داعش کا سہارا لے رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شام میں امریکی افواج کی موجودگی کا اصل مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس ملک کی قانونی حکومت کو گرانا ہے۔انہوں نے ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس پابندیوں کے خاتمے کے لیے کسی کے سامنے اپنا وقار نہیں گرائے گا۔