Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

افغانستان میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک

 کابل ...افغانستان میں اندورنی حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ امریکی حکام نے ہلاکت کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔ افغانستان میں ایک ماہ کے دوران امریکی فوجی کی یہ دوسری ہلاکت ہے ۔ رواں برس 9 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے۔ادھرکابل میں نامعلوم مسلح افراد نے کابل علما کونسل کے سربراہ عبدالبشیر حقانی کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ چھل ستون کے مقام پرمولانا عبدالبشیر حقانی کی لاش سڑک پر پائی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے سر پر گولی ماری تھی۔

شیئر: