Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025

کراچی کا موسم بدلنے لگا‘ دھند خنکی کے مناظر

کراچی: شہر قائدمیں میں جمعرات کوعلی الصباح ہلکی دھند چھائی رہی جبکہ شہر میں بدلتے موسم کے دوران صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کے امکان ہے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوامیں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 3کلو میٹر ہے ۔ بارشیں برسانے والے سسٹم کے ایران سے داخل ہوتے ہی شمالی اور مغربی بلوچستان میں موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ رات گئے بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔
 

شیئر: