حائل.... گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے حالیہ ایام میں بارش سے متاثر ہونے والے 10 خاندانوں کو تربہ تحصیل کے الفوار محلے میں گورنریٹ کے خرچ پر رہائش فراہم کردی۔ گورنریٹ کے ترجمان متعب المرشدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تربہ حائل کی بلدیہ نے بارش اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اسکیم پر عملدرآمد شروع کردیا۔