Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کونسی گاڑی کو پہلے گزرنا چاہئے،درست جواب کیا ہے؟

محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور معلومات عامہ کے لئے گزشتہ روز اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کونسی گاڑی کو پہلے گزرنا چاہئے اور کونسی گاڑی کو رکنا چاہئے۔ اس حوالے سے ٹویٹر صارفین میں سے سیکڑوں نے سوال کا جواب دینے کی کوشش کی۔ اردو نیوز کے قارئین نے بھی اس میں حصہ ڈالا۔ قارئین میں سے 53فیصد کا جواب ’’الف‘‘ تھا جو کہ غلط ہے جبکہ 47فیصد نے ’’بے‘‘ پر کلک کرکے درست جواب دیا ہے۔محکمہ ٹریفک آج سوال کا درست جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چوراہے پر جب دو گاڑیاں بیک وقت پہنچ جائیں تو دائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو پہلے گزرنا چاہئے جبکہ دوسری سمت سے آنے والی گاڑی کو رک جانا چاہئے۔

شیئر: