Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

ٹاسک فورس کی کارروائی ، سیکڑوں لیٹر شراب تلف

دمام..... مشرقی ریجن میں مجاہدین ٹاسک فورس نے بڑے پیمانے پر شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپا مارکر سیکڑوں لیٹر شراب ضبط کر لی ۔ سبق نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل مجاہدین ٹاسک فور س کے سربراہ بندر المبارک نے بتایا کہ ٹاسک فورس کو اطلاع ملی تھی کہ قطیف کمشنری کے نواح میں بڑے پیمانے پر شراب کشید کرنے والی بھٹی قائم کی گئی ہے ۔اہلکاروں نے وہاں سے برآمد ہونے والے ایک سو لیٹر سے زائد شراب ضبط کر کے تلف کرکے بھٹی کو تباہ کر دیا گیا ۔ چھاپے کے کارروائی کے دوران وہاں سے کئی ملزمان کے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جو ایتھوپین اور یمنی بتائے جاتے ہیں ۔ 

شیئر: