Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سینیٹ میں حکومت کے خلاف گھن گرج

اسلام آباد:  سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کسی کی اتنی جرات نہیں ہوئی کہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے خلاف بات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج چیئرمین سینیٹ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کرپشن کی بات کرکے حکومت میں آنے والے عدالت میں زیر سماعت کیسز کو فلور پر کیوں زیر بحث لا رہے ہیں؟
سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ صرف سیاستدان کرپٹ نہیں،معاشرے کا ہر فرد کرپٹ ہے۔ یکطرفہ احتساب نہیں،تمام اداروں کو حساب دینا پڑے گا۔نیب کیسز کے لیے وفاقی احتساب کمیشن بنایا جائے ۔ جس میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں۔ نیب کمیشن کا ماتحت ہو، کمیشن فیصلہ کرے کہ آیا ریفرنس دائرہو یا نہیں۔ سیاسی انتقام کو ختم کریں۔ اس عمارت کی بنیادوں میں دراڑیں نظر آنے لگی ہیں۔
اس پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غلط بیانی کرنے پر وزیر کے خلاف ایکشن لیں۔ اگر کل کی بات وزیر اعظم نے نہیں کی تو انہیں مبارک باد ۔

شیئر: