Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کویت ائیرپورٹ پروازوں کیلئے بند

کویت۔۔۔کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے موسم کی خرابی کے باعث کویت ائیرپورٹ سے پروازیں معطل کر دیں۔ باہر سے آنیوالی تمام پروازوں کا رخ پڑوسی ممالک کے ہوائی اڈوں کی طرف کر دیا گیا۔کویت میں بدھ سے موسم خراب چل رہا ہے ۔ بوندا باندی سے لیکر موسلا دھار بارش تک کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ کویتی کابینہ نے موسم کی خرابی کے باعث سرکاری ادارے ، کالج ، اسکول اور جامعات میں تعطیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ایک ہفتے کے اندر اپنی نوعیت کی تیسری کارروائی ہے ۔ 

شیئر: