Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یمنی فوج الحدیدہ کی صنعاء اسٹریٹ پر پہنچ گئی

ریاض۔۔۔۔یمنی فوج کے کرنل احمد علی الجحیلی نے بتایا ہے کہ یمن کی سرکاری افواج الحدیدہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع صنعاء اسٹریٹ پر پہنچ چکی ہیں۔ فوج نے شہر کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی خاصی پیشرف حاصل کرلی ہے۔ فوج التسعین اسٹریٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کرنل الجحیلی نے توجہ دلائی کہ یمنی فوج نے 7یولیومحلے کے قریب عمارتوں پر چھاپے مارے جہاں حوثی نشانے باز مورچے سنبھالے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نقطۃ الشام انتہائی اہم ہے۔ یہ بھی اب یمنی افواج کی پہنچ میں آرہا ہے۔ فوج نے ہرطرف سے اس کی ناکہ بندی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب دسمبر میں تیل برآمد ات 5لاکھ بیرل کم کر دیگا، الفالح

شیئر: