Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج سے جمعہ تک بارش کا امکان

ریاض۔۔۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج پیر سے آئندہ جمعہ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، الخرج، عفیف، الدوادمی ، القو یعیہ، المجمعہ، الزلفی، شقراء ، حوطہ بنی تمیم اور القصیم ریجن میں کہیں درمیانے درجے او رکہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔ اسی قسم کی توقعات حائل ، مشرقی ریجن  ،الجوف  ، حدود شمالیہ، مکہ مکرمہ ، باحہ ، عسیر، جیزان علاقوں کے حوالے سے بھی کی گئی ہیں۔ محکمہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ سے رجوع کرتے رہیں۔ 

شیئر: