Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

آسٹریا کے بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں،روس

ماسکو۔۔۔روس نے کہا ہے کہ جاسوس اسکینڈل سے متعلق آسٹریا کے بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔ آسٹرین چانسلر نے کہا کہ کئی دہائیوں تک روس کیلئے جاسوسی کرنے کے شبہ میں ایک کرنل کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہ جاسوسی تنازعہ روس کے اپنے ایک اہم یورپی اتحادی کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ اُس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے جہاں روس کو یورپی یونین ممالک اور دیگر جگہوں پر جاسوسی کا الزام دیا جاتا ہے۔

شیئر: