Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

امریکی نومنتخب رکن کانگریس کے پاس کر ائے کے گھر کیلئے پیسے نہیں

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ میں نو منتخب خاتون رکن کانگریس کے پاس گھر کرائے پر لینے کے پیسے نہیں ۔ انہیں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کا انتظار ہے۔بعض نقادوں نے انکے ان دعوئوں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نجی میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے ہزاروں ڈالر کا لباس پہنا ہوا تھا۔خاتون رکن کانگریس نے کہا کہ وہ لباس انہوں نے مستعار لے کر پہنا تھا۔نیویارک سے منتخب ہونے والی خاتون رکن کانگریس کی مالی حالت اتنی مخدوش ہے کہ وہ واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کی منتظر ہیں۔ وہ اپنی کچھ بچائی ہوئی کمائی پر گزر بسر کر رہی ہیں۔الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو امریکہ کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 29 سال کی عمر میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

شیئر: