Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

جدہ:6منزلہ عمارت پر بجلی گرنے سے آتشزدگی

 
جدہ ۔۔۔اتوار کی صبح آسمانی بجلی گرنے پر جدہ کی ایک 6منزلہ عمارت پر آگ لگ گئی ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت برق رفتارکارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو دیگر عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔شہری دفاع نے بیان جاری کر کے اطمینان دلایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عمارت کی چھت پر سادہ خیمہ آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔

شیئر: