Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

امریکی سرحد پرفوج کو لگایا جارہا ہے،ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں میڈیا کی کوریج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمیں آج ہمارے معاشرے میں جس غیظ وغضب کا سامنا ہے،اس کا ایک بڑا حصہ مرکزی دھارے کے میڈیا کی جان بوجھ کر کی گئی غلط اور نامکمل رپورٹنگ کا شاخسانہ ہے۔میں اس کو’’ غلط خبر‘‘ کا نام دیتا ہوں ۔یہ اب اتنا بْرا اور نفرت انگیز ہوچکا ہے کہ یہ کسی توضیح سے بھی ماورا ہوچکا ہے۔مرکزی دھارے کے میڈیا کو تیزی سے خود کو درست کرنا چاہیے۔

شیئر: