دیاربکر۔۔۔ترکی کے جنوبی شہر دیار بکر میں زمین کا کچھ حصّہ اچانک پھٹ جانے سے وہاں سے گزرنے والی 2خواتین دھنس گئیں۔سڑک پر نصب سیکیورٹی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کر لیا ۔یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں تیزی سے پھیل گیا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ دونوں خواتین شہر کے ایک طبّی مرکز میں کام کرتی تھیں۔پولیس کی جانب سے فوری تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارش میں دیار بکر شہر کے علاقے میں سڑک پر فٹ پاتھ کے جمع ہونے والے بارش کے پانی کے رساؤ نے پرانی تعمیر کو کمزور کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں فٹ پاتھ کے ٹوٹ کر بیٹھ جانے کے ساتھ ہی دونوں خواتین کو پلک جھپکنے میں زمین نے نگل لیا۔