Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مملکت اور بحرین کو جوڑنے والے دوسرے پل کے ٹینڈر

ریاض ۔۔۔سعودی وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی اور بحرینی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر کمال بن احمد نے سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے ایک اور پل کے ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان ریاض میں ’’ صحرا کے ڈیوس‘‘میں شرکت کے موقع پر کیا۔العامودی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے قائدین ایک طرف تو موجودہ پل کے بالمقابل ایک اور پل کا ارادہ رکھتے ہیں اوردوسری جانب دونوں ملکوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا منصوبہ بھی نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

شیئر: