Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 ستمبر ، 2026 | Friday , September   25, 2026
جمعہ ، 25 ستمبر ، 2026 | Friday , September   25, 2026

یمن میں کارروائی کی حمایت جاری رہے گی ، تھریسامے

ریاض... برطانوی وزیراعظم تھریسامے  نے یقین دلایا ہے کہ برطانیہ یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے فوجی آپریشن کی تائید و حمایت کی پالیسی پر قائم ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے بدھ کو برطانوی ایوان نمائندگا ن میں وزیراعظم کے مواخذے کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد یمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری سے عسکری کارروائی کررہا ہے ۔

شیئر: