Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہراسانی کے واقعات پرروینہ کوتشویش

بالی وڈ میں ان دنوں ”می ٹو“ کی ٹویٹر مہم کے ذریعے ہراسانی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔” می ٹو“ مہم میں ہونےوالے انکشافات نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کو افسردہ کردیاہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ نے ہراسانی کو پیشہ ور ہراسمنٹ اور کام سے جلن کے باعث پیش آنےوالے واقعات قرار دیا ہے۔ روینہ کے مطابق انہیں ہراسانی کے واقعات کا سامنا نہیں کرنا پڑا مگر جن خواتین کےساتھ ایسے واقعات پیش آئے ان پر انہیں شدید غصہ ہے۔ روینہ نے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیںکہ ایسی لڑکیوں اور خواتین پر کیا بیتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی خواتین کیخلاف کام کررہی ہے۔
 
 

شیئر: