Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

91برس پرانی کار کہاں ہے؟

تبوک۔۔۔70سالہ سعودی شہری ناصر العمرانی نے پرانی 11کاریں جمع کر کے نایاب گاڑیوں کا شوروم قائم کر دیا ۔ العمرانی کو پرانی کاروں کی اصلاح و مرمت کے اپنے یہاں رکھنے کا شوق ہے ۔ انہوں نے ایک 91سال پرانی گاڑی ٹھیک کر کے اپنے شوروم میں پیش کی ہے ۔ یہ شمالی سعودی عرب پہنچنے والی سب سے پرانی کار مانی جا رہی ہے ۔ العمرانی تبوک ریجن کی حقل کمشنر ی میں سکونت پذیر ہیں ۔ وہ اپنی اولاد کی مدد سے نایاب پرانی کاریں تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ اصلاح و مرمت کیلئے پرزوں کی تلاش میں مختلف علاقوں اور شہروں کا سفر بھی کرتے ہیں ۔ وہ گزشتہ 20بر س سے یہ کام دلچسپ مشغلہ کے طور پر کر رہے ہیں ۔ ان کے پاس 1927ء کے ماڈل کی فورڈ کار محفوظ ہے ۔ اس کی طرح کی 11گاڑیاں محفوظ کر چکے ہیں ۔ وہ نایاب گاڑیاں کاروبار کی غرض سے نہیں بلکہ دلچسپ مشغلہ کے طور پر خریدتے اور ان کی اصلاح و مرمت کر کے انہیں اپنے شوروم میں رکھتے ہیں ۔ 

شیئر: