Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پائل چوہدری غلط انگلش بولنے پر مذاق کانشانہ

اداکارہ پائل چوہدری انگلش میں فلم اسٹار میرا کی ڈگر پر چل پڑی ہیں۔ غلط انگلش بول کر وہ ڈرامہ بینوں کی جانب سے مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری ان دنوں الحمراءہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں ۔ ڈرامے میں اپنی انٹری ختم ہونے کے بعد انہوں نے ڈرامہ بینوں کو مخاطب کرتے ہوئے غلط انگلش بول دی جس پر ہال زبردست قہقہوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پائل چوہدری کم پڑھی لکھی ہیں مگر اب انہوں نے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا اپنی انگلش کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنتی رہی ہیں ۔
 

شیئر: