Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

والدین بچیوں کو خواب پورا کرنے دیں،پرینکا

اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو ان کے خواب پورے کرنے دیں۔ یہ اپیل پرینکا نے لڑکیوں کے عالمی دن پر ایک وڈیو کے ذریعے والدین سے کی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں جیسے زیادہ اچھل کود نہ کرو، اونچی آواز میں نہیں بولو، پڑھائی میں کیارکھا ہے، گھر ہی تو سنبھالنا ہے وغیرہ ۔پرینکا نے کہاکہ لڑکیاں صرف اپنے دل کی سنیں گی اور وہ سب کریں گی جو وہ کرناچاہتی ہیں۔
 
 

شیئر: