Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
تازہ ترین

برازیل میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج

برازیلیہ۔۔۔برازیل میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج اتوار کو ہوں گے جن میں 13 امیدوار حصہ لیں گے۔صدارتی الیکشن کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ کامیاب امیدوار کے لیے 50 فیصد یا اِس سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا الیکشن 28 اکتوبر کو ہو گا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار فرنانڈو حداد اور دائیں بازو کے یائیر بوسورانو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ 

شیئر: