Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہید

غزہ۔۔۔اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے وسطی غزہ میں المغازی کے مقام پر 78 سالہ ابراہیم نصار العروقی کوگولیاں مارکر شہید کردیا۔فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی شہری کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مشرقی المغازی کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے نہتے شہریوں کے گھروں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 78 سالہ ابراہیم احمد نصار العروقی شہید ہوگیا۔

شیئر: