Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

#فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقاریر اور یو ٹرن پر ٹوئٹر صارفین نے تبصرے کئے ہیں ۔ 
عمر قریشی کا ٹوئٹ ہے: فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مرتضیٰ سولنگی امریکہ میں ٹیکسی چلاتے تھے ۔ مشاہد اللہ پی آئی اے میں لوڈر تھے ۔ ایسا لگتا ہے کہ فواد چوہدری کو اس طرح کے کام کرنے والوں سے کوئی دشمنی ہے ۔ 
روشن کہتے ہیں: اگر فواد چوہدری جہانگیر ترین کو بھی چور کہہ دیتے تو ہم انہیں صحیح سمجھ لیتے ۔ 
اظہر ایم خاں ٹوئٹ کرتے ہیں : جب فواد چوہدری اور فیاض چوہان جیسے لوگ ترجمان ہیں تو دشمنوں کی کیا ضرورت؟
سید علی مہدی ٹوئٹ کرتے ہیں: فواد چوہدری نے مشاہد اللہ کے خلاف جو سنگین الزامات لگائے ہیں اُنکی نیب سے تحقیقات کروائی جائے ۔ 
عامر افضال کا کہنا ہے: پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن کے حوالے کرنے کے خواہشمند پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں پرویز خٹک ، قریشی ، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شامل ہیں ۔ ایسے ارکان جو سربراہی حوالے نہیں کرنا چاہتے اُن میں اسد عمر ، فواد چوہدری اور شیریں مزاری شامل ہیں ۔ 
ندیم افضال کا کہنا ہے : فواد نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں جو کچھ کہا ٹھیک کہا ۔ پاکستان کو لوٹنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے ۔ 
سیدہ انعم شاہ کہتی ہیں : فواد چوہدری ایک حاسد لڑکی کی طرح ہیں ۔ 
عائشہ حسین ٹوئٹ کرتی ہیں : فواد چوہدری کو دوسروں کی عزت کرنی چاہئے ۔ 
ڈاکٹر افنان اللہ خاں کہتے ہیں: فواد چوہدری نے سینیٹ میں معذرت کی اور پھر بدتمیزی شروع کر دی ۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں