Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کرینہ کو ہنسنا مہنگا پڑگیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورکو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کپورکی آخری رسومات کے موقع پر ہنسنا مہنگا پڑ گیا۔ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کرشناراج کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی، عامر خان سمیت پوری بالی وڈ انڈسٹری نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام اداکارغم سے نڈھال نظر آئے تاہم کرشنا راج کی پوتی کرینہ کپور، اداکارہ کے شوہرسیف علی خان اوراداکار انیل کپورکی اس موقع پرلی گئی چند تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس میں تینوں مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پراداکاروں کو اس موقع پر ہنسنے مسکرانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اداکار دنیا کے سامنے کچھ اورہوتے ہیں اور اپنے پیارے کی موت کے دن ہنستے ہیں۔
 

شیئر: