سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت عوام کے دلوں کی دھڑکن بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے اب تک جو فیصلے کئے عوام انکے معترف ہیں۔لوگوں نے دل کھول کر ٹویٹ کیا۔
سید غیاث احمد کہتے ہیں : سپریم کورٹ نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے فیس کے ڈھانچے پر جو ازخود نوٹس لیا وہ قابل تعریف ہے۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں کم نشستیں ہونے کی وجہ سے عوام کے پاس اسکے سوا کوئی چارہ نہیں ہو تاکہ وہ 100فیصد سے زیادہ فیس ادا کرکے پرائیویٹ یونیورسٹیوں میںاپنے بچوں کو تعلیم دلائیں۔
عثمان پراچہ کہتے ہیں : ایماندار، محنتی ، محب وطن، آپ کو سیلوٹ کرتا ہوں۔ جن چوروں کی دم پر آپ کا پیر آگیا وہ اور انکے چمچے تو الزام دیتے رہیں گے لیکن ہم آپکا احترام اورعزت کرتے ہیں۔ آپ واحد شخص ہیں جو ملک کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔
سیف خان کا ٹویٹ ہے : ثاقب نثار بہترین چیف جسٹس ہیں۔
علی رضا خان کہتے ہیں : پاکستان اور ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں۔
شہزا خان ٹویٹ کرتے ہیں : پاکستان میں میڈیا چینلز کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ ان میں سے بیشتر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
حسنین منیر کا ٹویٹ ہے : چیف جسٹس ثاقب نثارتاریخ میں ایسے پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے وطن عزیز کیلئے گلگت بلتستان والوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
سدرہ شاہ کہتی ہیں : انصاف میں تاخیر انصاف کی موت ہے۔
زاہد خان ٹویٹ کرتے ہیں : چیف جسٹس صاحب! بحریہ ٹاﺅن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حالت زار کا بھی نوٹس لیں۔
عبدالرحمن ٹوانہ کا ٹویٹ ہے : ہمیںسیاستدانوں کے بیانات پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ عمران خان اور چیف جسٹس کا ساتھ دینا چاہئے۔