Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

امریکہ پر اعتماد قائم ہونے تک غیرمسلح نہیں ہوں گے، شمالی کوریا

نیویارک۔۔۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کہا ہے کہ ایسا کوئی راستہ نہیں کہ شمالی کوریا پہلے غیرمسلح ہو جائے اور امریکہ دوسری جانب اس کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے ساتھ دباؤ بڑھاتا رہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ری یونگ ہو نے الزام عائد کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بات چیت امریکہ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جب تک اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں کرتا تب تک شمالی کوریا بھی اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرے گا ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ امریکی سوچ کہ پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گی، محض ایک خواب ہے۔

شیئر: