بریدہ .... ا لقصیم پولیس ترجمان نے بتایا کہ مساجد ، قبرستانوں، بینکوں اور دکانوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جیب کاٹنے والے چار عرب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چاروںکے خلاف ابتدائی شواہد جمع ہوگئے تھے۔ چاروں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔