Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

جاپانی خلائی کیپسول خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

ٹوکیو.... جاپان کا ایک خلائی کیپسول اتوار کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے سامان کی نئی کھیپ لے کر روانہ ہو گیا۔ یہ کیپسول خوراک، تجرباتی آلات اور نئی بیٹریاں لے کر گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے 4 دن بعد یہ کیپسول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے منسلک ہو جائے گا۔ 9 میٹر لمبے سلنڈر نما خلائی کیپسول پر ساڑھے5 ہزار کلوگرام سامان لدا ہوا ہے۔ اس کی روانگی خراب موسم اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے2 ہفتے کی تاخیر سے ہوئی ۔ اس میں کوئی خلاباز سوار نہیں ۔ واپسی پر یہ کیپسول خلائی اسٹیشن سے کوڑا لے کر آئے گا اور زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: