Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
تازہ ترین

اریٹریا اور ایتھوپیا میں امن معاہدہ کرانے پر اقوام متحدہ کی شاہ سلمان کی تعریف

نیویارک.... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اریٹریا اور ایتھوپیا میں امن ، دوستی اور تعاون کے فروغ کےلئے جامع معاہدہ طے کرانے میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے کردار کو سراہا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی 16 ستمبر کو اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان جدہ میں یہ تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیشرفت تاریخی سنگ میل کی عکاس ہے۔اس کے ہارن آف افریقہ اور اس سے ماورا دور رس مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

شیئر: