”یوم الوطنی پرآج پیر کو بھی نجی ادارو ں کے ملازمین چھٹی کے حقدار ہیں، وزیر محنت
ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر سرکاری اداروں کی طرح اتوار اور پیر 23و 24ستمبر2018ءکو تمام سرکاری اور نجی اداروں میں قومی تعطیل ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو بھی یوم وطنی کی تعطیل کا فرمان جاری کردیا ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران صرف ایک روز یعنی 23ستمبر کو یوم وطنی کی چھٹی ہوتی تھی۔ دوسری جانب وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی کارکنان یکم میزان (23ستمبر) کو قومی چھٹی منانے کے حقدار ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر کسی ملازم کی 23ستمبر کو ہفت روزہ تعطیل ہو تو اسے یوم وطنی کی الگ سے ایک دن کی چھٹی دی جائیگی۔یہ چھٹی 22ستمبر کو بھی دی جاسکتی ہے اور 23ستمبرکے بعد بھی لی جاسکتی ہے۔