Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

جدہ : صفا محلے کی عمارت میں آتشزدگی

جدہ ( ارسلان ہاشمی) الصفا محلے کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فلیٹ میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے 2 افرادمعمولی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہر ی دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا تھاکہ آگ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے ابتدئی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچے جن کی مدد کےلئے مزید یونٹس بھیجے گئے ۔ مجموعی طور پر 10 یونٹس فائر فائٹنگ کی کارروائی میں شرکت کی ۔ آتشزدگی سے متاثرہ فلیٹ میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے فلیٹ میں رہنے والوں کو اسنارکل کے ذریعے بحفاظت اتار لیا گیا ۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
 

شیئر: