Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رشی کپور اور جوہی چاولہ 22 سال بعدپھر ساتھ

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور اور اداکارہ جوہی چاولہ 22 سال بعد پھر فلم میں اکٹھے ہورہے ہیں۔دونوں اداکار آخری بار1996ءمیں فلم’ ’دراڑ“ میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔ اب وہ ایک فیملی کامیڈی فلم میں کام کریں گے ۔اداکارہ جوہی چاولہ نے ٹویٹر پر اپنی نئی فلم کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کا کہناتھا کہ وہ اس پراجیکٹ کے لئے کافی پرجوش ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق اس فلم کی ہدایات نئے ہدایت کار ہتیش بھاٹیا دیں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال رشی کپور کی دو فلمیں 102 ناٹ آو¿ٹ اور ”ملک “سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں۔اداکارہ جوہی چاولہ کی آخری فلم’ ’چاک اینڈ ڈسٹر“2016ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: