Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

فرضی سعودائزیشن 15فیصد ہوگئی

جدہ ... ماہرین اقتصاد و سرمایہ کاروں نے کہا ہے کہ گزشتہ 2برسوں کے دوران نجی اداروں میں فرضی سعودائزیشن کا تناسب 15فیصد تک پہنچ گیا۔ نجی اداروں میں فرضی سعودی ملازمین کی تعداد 70تا 80ہزار ہوگئی ہے۔ نجی اداروں نے یہ حرکت اقتصادی اصلاحات پروگرام کے دباﺅ میں کی ہے۔ ماہرین نے توجہ دلائی کہ سعودیوں کیلئے پرکشش شعبوں اور پیشو ںکی سعودائزیشن پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ملازمت کے متلاشی بعض افراد کو تجارتی منصوبوں کی مدد کرکے تاجروں میں تبدیل کیا جائے۔ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا خاتمہ کیا جائے۔ انتہائی چھوٹے اداروں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
 

شیئر: