Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستانی شہری عربی قصائد یاد کرکے شاعر بن گیا

الغاط.... پاکستانی شہری عابد حسین نے واضح کیا ہے کہ اس نے شروع میں بوڑھے سعودیوں کی مجالس سے سعودی عرب کا لہجے سیکھا اور پھرٹرانسپورٹ میں کام کرکے عربی قصائد مسلسل سن کر انہیں یاد کیا اور رفتہ رفتہ خود بھی عربی کا شاعر بن گیا۔ عابد حسین نے اپنے قصائد سعودی شہریوں کو سنا کر ششدر و حیران کررکھا ہے۔ اس کا کہناہے کہ میں ان دنوں ہیوی ڈیوٹی ٹرک پر ڈرائیور کے طور پر کام کررہا ہوں۔”شاعر الملیون“ پروگرام میں حصہ لیکر اپنی آوازلاکھوں سعودیوں تک پہنچا چکا ہوں۔ مذکورہ پروگرام کے ججوں نے سعودی لہجے میں اشعار پڑھنے اور قصائد پیش کرنے پر میری تعریف کی تھی۔ عابد حسین ان دنوں شمالی ریاض کے شہر الغاط میں سکونت پذیر ہے اور وہاں شمر، المرة ، قھطان اور مطیر قبائل کے لوگوں سے دوستیاں کئے ہوئے ہے۔

شیئر: